اللّٰه نے تین عالم بنائے ہیں اللّٰه نے تین عالم بنائے ہیں دنیا،جنت،جہنم۔ جنت جہاں راحتیں ہی راحتیں ہیں۔ جہنم جہاں تکالیف ہی تکالیف ہیں۔ دنیا جہاں تکالیف بھی ہیں اور راحتیں بھی ہیں۔ تکالیف اور راحتیں دونوں ہی انسانوں کے ساتھ ساتھ چلتی ہیں مسلمان ہو یا کافر تکلیف یا راحت دونوں کو ہی پہنچتی ہے۔ تاہم مسلمان کے ردعمل میں فرق ہونا چاہیے بانسبت کافر کے کیونکہ مسلمان اللّٰه ، آخرت اور تقدیر پر ایمان رکھتا ہے جبکہ کافر ان سب سے محروم ہے زمین پر اور انسان پر مختلف ادوار میں خوشگوار اور تکلیف دہ حوادث وارد ہوتے رہتے ہیں۔ زمین پر بارانِ رحمت، فرحت بخش ہوائیں، اچھی فصل، اناج، اور تکلیف کی شکل میں زلزلہ، طوفان اور قحط سالی۔اسی طرح انسان پر اس کا ورد کامیابیوں، ناکامیوں مال وجان میں نقصان اور بیماریوں کی صورت میں ہوتا ہے۔ مسلمان جب اس حقیقت پر غور کرتا ہے کہ ہر معاملہ اللّٰه کے حکم سے ہورہا ہے تو مشکل حالات اور غم میں بھی اللّٰه کی رضا پر خوش ہوتا ہے اور خوشی اور کامیابی میں بھی اکڑتا نہیں بلکے اللّٰه کا شکر ادا کرتا ہے۔ اس کے برعکس کوئی کافر ادنٰی انسان تکالیف کو دیوتا کی
Comments
Post a Comment