Posts

Showing posts from November, 2018

دور حاضر میں سوشل میڈیا کی اہمیت اور اس کے نقصانات

Image
دور حاضر میں سوشل میڈیا کی اہمیت اور اس کے نقصانات جو کے ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جارہے اہمیت تو سب جانتے ہی ہیں ہم ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں کسی بھی ٹائم کہیں بھی کسی سے بھی رابطہ کرسکتےہیں لیکن نقصان جوکہ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اسکا تھوڑا سا ذکر میں نے لکھنے کی کوشش کی ہے کسی زمانے میں  روزانہ رات کو باقاعدگی سے گھر والے اکٹھے بیٹھتے تھے ایک دوسرے کے بارے میں ہر ایک بات جانتے تھے خاص طور پر ہمسایوں کے بارے میں ان کے حلات کے بارے میں جانتے تھے اب جب سے سوشل میڈیا کا دور آیا ہے ہمسائے تو دور گھر والوں کے بارے میں نہیں پتا ہوتا پہلے جب رات کو سونے جاتے تو  ابو کی ٹانگیں دباتا اور سر کی مالشے   کرتے تھے پھر سوشل میڈیا  لیپ ٹاپ اور انڈرائڈ موبائل آیا اور اس فریضے کو گویا بھول ہی گئے اب تو گھر میں رابطے بھی گویا کھانے کی ٹیبل تک ہی محدود ہو گئے ہیں پہلے بچے اپنے بزرگوں سے کہانیاں سنتے تھے نوجوان فزیکل گیمز کھیلتے تھے اور بزرگ اکٹھے بیٹھ کر حقہ پیتے تھے مشورے دیتے تھے لیکن اب تو دور حاضر میں یہ ایک خواب سا لگتا ہے جیسے جیسے ہم جدید دو میں داخل ہوتے جارہے ہیں ہم رشتہ احساس اپنا

مردان کو مردان کیوں کہا جاتا ہے

Image
كيا آپ كو علم ہے كہ مردان  کو مردان  کیوں کہا جاتا ہے؟؟؟ كہا جاتا ہے كہ پرانے زمانے ميں ایک سلطان نے شادى كا اراده كيا تو اس نے تمام شہزاديوں كو جمع كر كے ان كو كچھ بيج ديئے اور كہا کہ تم ميں سے جو بهى 6 ماه بعد گلاب كا پهول لے كر آئے گی وھی ميرى زوجہ اور سلطنت كى ملكہ ھوگی 6 ماه گزرنے كے بعد تمام شہزادياں ھاتهوں ميں پهول اٹهائے محل ميں حاضر هو گئيں،كچھ كے ھاتھ ميں سرخ ، كچھ كے ھاتھ ميں پيلے غرض ھر ايک كے ھاتھ ميں الگ ھی رنگ كے پهول تهے سوائے ان ميں سے ايک كے كہ جس كے ھاتھ ميں كوئى بهى پهول نہيں تها۔ بادشاه نے اس سے دريافت كيا كہ تمهارے پهول كہاں ھیں تو اسنے جواب ديا كہ اے سلطان آپ نے ہميں جو بيج ديئے تهے وه گلاب كے نہيں تهے سلطان كو شہزادى كا جواب اور اسكى صداقت پسند آئى اور اس سے شادى كر كے اسے ملكہ سلطنت كے خطاب سے نواز ديا جہاں تک مردان  كا معاملہ ہے تو یقین جانیے اسكے بارے ميں مجھے كچھ پتہ نہيں اور سارى زندگى اس بارے ميں كوئى كہانى بھی نہيں سنى۔ توجہ سے پڑھنے کا شکریہ

ان سا نہیں آیا کوئی سلطان ازل سے

Image
ان سا نہیں آیا کوئی سلطان ازل سے کہتا ہے یہ ان کے لیے قرآن ازل سے ناموس رسالت پہ جو قربان ہوئے ہیں ہم مانتے ہیں ان کا یہ احسان ازل سے آئے گا نہ بعد ان کے یہاں کوئی نبی اب اپنا تو ہے اس بات پہ ایمان ازل سے آقا نے بتایا کرو اب پورا تم ان کو سارے ہیں جو لازم دیں کے ارکان ازل سے محشر میں سفارش نبی میری بھی کریں گے ارشی یہی رکھتا ہے بس ارمان ازل سے #Rabi_ul_Awal #TauqirSays